اٹک میں ڈینگی مہم کی نگرانی خود ،ڈینگی کنٹرول رومز قائم ہیں،عشرت اللہ نیازی

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ پرا سیکیوشن پنجاب محمد شاہد ڈی سی آفس اٹک میں ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

 ڈینگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے ،مر ض بروقت موثر علاج سے دور کیا جاسکتا ہے، اجلاس

اٹک: انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ پرا سیکیوشن پنجاب محمد شاہد نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نواز چوہدری، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چیف افسران میونسپل کمیٹی،محکمہ صحت ،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

 اجلاس میں شر کاء کو ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محمد شاہد نے کہا کہ اٹک میں ڈینگی کی وباء کو بر وقت حفاظتی انتظامات کر تے ہوئے کنٹرول کر لیا گیا ہے اوراس مر ض کے مر یضوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں ڈینگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہیں صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس ضمن میں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈینگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ مر ض بروقت موثر علاج سے دور کیا جاسکتا ہے۔

 ایڈیشنل سیکرٹری محمد شاہد کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمہ جات بھر پور آگاہی مہم چلا رہے ہیں اس مہم کےلیے خصوصی سیمینار ،واکس اور دیگر اقدامات کیے جارہے ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا کہ ضلع اٹک میں ڈینگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں ضلعی اور تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہے۔