دانش سکول بوائزکیمپس جنڈ میں باسکٹ بال کورٹ کی افتتاحی تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمنٹری سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر تھے
جنڈ (ظفر اقبال سے ) دانش سکول بوائزکیمپس میں باسکٹ بال کورٹ کی افتتاحی تقریب ، تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمنٹری سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر تھے ، مذکورہ باسکٹ بال کورٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر دی فائونڈ رز ایجوکیشن سوسائٹی ٹیکسلا عطا الرحمن چوہدری نے ڈونیٹ کیا جب کہ یہ پروفیسر رفیع الدین کی زیر نگرانی پایہ تکمیل کو پہنچا ، پرنسپل کی زیر صدارت تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانان گرامی میں عطا الرحمن چوہدری سابق سپورٹس آفیسر پی او ایف واہ کینٹ محمدتوفیق، ڈائریکٹر مسلم سکینڈری سکول ٹیکسلا محمد امین ملک نور محمد کونسلر اپسماکے عہدیدار ملک حفیظ اللہ ، اعجاز بٹ ، دانیال اکرم پرنسپل گرلز میڈم رفعت ناز ، پرنسپل سٹی سکول شائستہ ناز ، دانش سکول کے اساتذہ و دیگر شامل تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ایک رشتہ آپ کے حقیقی والدین جب کہ دوسرا رشتہ آپ کے روحانی والدین (اساتذہ) جو آپ کو زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلندی پر لاتے میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میرے اساتذہ کے مرہون منت ہے اس علاقہ میں دانش سکول کا قیام آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے۔ رفیع الدین جسے بلند پایہ سربراہ کے زیر سایہ آپ کو وہ تعلیم مل رہی ہے کسی بھی صورت ملک کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کم نہیں مجھے امید کرتا ہوں کہ آپ ان زیر سایہ چل کرکامیاب انسان بنیں گے یاد رہے کہ مہمان خصوصی نے پرنسپل رفیع الدین کے زیر سایہ لارنس کالج میںتعلیم حاصل کی اور ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔
مہمان خصوصی نے اس موقع پر سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ مہمان خصوصی نے تقریب میں شریک مہمانان گرامی اوردانش انتظامیہ کے ممبران کو تعریفی شیلڈز بھی دیں۔
