پنڈی گھیب ،شادی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ،دلہن کی والدہ انتقال کر گئیں

تنظیم الا عوان پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد نواز کی بیٹی کی جمعرات کے روز تقریب نکاح منعقد ہونا مقرر تھی
پنڈی گھیب :پنڈی گھیب میں شادی کے گھر صف ماتم بچھ گئی دلہن کے نکاح کے مقرر کردہ وقت اس کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تفصیلات کے مطابق تنظیم الا عوان پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد نواز کی بیٹی کی جمعرات کے روز تقریب نکاح منعقد ہونا مقرر تھی کہ بدھ کی شب ملک نواز کی اہلیہ اچانک حرکت قلب ہونے سے انتقال کر گئیں جمعرات کی صبح ساڑھے بارہ بجے مرحومہ کی صاحبزادی کا نکاح ہونا تھا کہ اسی وقت اس کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈھوک لاہم میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی قائدین ملک شاکر بشیر اعوان ، چیف ملک صفدر اعوان ، ملک محمور ا لحسن علوی ، میاں اکرم اعوان ، ملک ظہور اعوان ، چیئرمین ملک غلام ربانی اعوان ، ملک عبدالرئوف اعوان اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ ملک ذیشان اعوان اور ملک عدیل اعوان کی والدہ محترمہ تھیں ۔
