حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ،مولانا حامد الحق حقانی

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ،مولانا حامد الحق حقانی

 ظالم ہر دور میں ناکام رہا ہے پوری دنیا دیکھے گی کہ دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہی سے بھارت تقسیم ہوگا،سابق رکن قومی اسمبلی 

اٹک :چیئرمین دفاع پاکستان کونسل ، مرکزی امیر جے یو آئی ( س ) سابق رکن قومی اسمبلی مہتمم مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ہمیں اور دیگر جماعتوں کو بائی پاس کرتے ہوئے جو احتجاج کی ناکام کوشش کی وہ بری طرح ناکامی سے دو چار ہوئی موجودہ حکومت کی ناکام سیاسی ، معاشی ، اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں کے سبب پاکستان مہنگائی ، بے روزگاری کی دلدل میں بری طرح دھنسنے کے علاوہ دنیا بھر میں تنہا ہوتا جا رہا ہے مودی سرکار کو کشمیری مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی بددعائوں نے گھیر لیا ہے مودی نے ہٹلر کا جو کردار اپنایا ہوا ہے اس سے بھارت کو ٹکڑوں میں بٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہندوستان میں بہت جلد مسلمانوں کا راج ہو گا اور نشاط ثانیہ کا دور شروع ہو گا افواج پاکستان دفاع وطن کیلئے جو خدمات سر انجام دے رہی ہے وہ تاریخ میں سنہری میں حروف سے لکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کی معروف کاروباری شخصیت یاسر حسنین اور معروف عالم دین مولانا عبید الرحمان کے بھائی ساجد خان کی ’’ ہمسفر شادی ہال ‘‘ جی ٹی روڈ ہٹیاں میں کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اے پی سی میں تبدیل ہو گئی ۔

 

دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی راولپنڈی ، سابق تحصیل ناظم ہری پور راجہ محمد ایاز ، مولانا قاری چن محمد ، مہتمم اشاعت القرآن مولانا محمد رضوان ، مولانا عبد الخالق ، امیدوار چیئرمین بلدیہ حضرو عمران خان حضروی ، پرسنل سیکرٹری جہانگیر خانزادہ ملک انصار ، ملک جمیل ، ملک نسیم ، سابق ناظم برہان صداقت علی خان ، سابق ناظم جمریز خان ، حاجی محمد شوکت ، سابق کونسلر ملک حمید ، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ کامرہ کینٹ حاجی محمد عارف ، ایس ایچ او رنگو محمد عاطف محمود ، صدر میلاد کمیٹی کامرہ سید ریاض حسین شاہ ، رہنما جے یو آئی ( ف ) مفتی عبدالشکور شاکر ، مولانا فقیر محمد ہزاروی ، شاعر اسلام مفتی عبداللہ بن عباس اسلام آباد ، مولانا یعقوب طارق ، جنرل سیکرٹری علماء کونسل مولانا قاری انور شاکر ، رہنما میجر گروپ قاضی عمران آف نیکا ، اے ایس آئی ٹیکسلا عمر فاروق ، اسلام آباد پولیس کے ملک طارق ، سید عمار شاہ ٹیکسلا ، راقب خان بدھو ، ملک عمر شہزاد واہ کینٹ ، ملک وقاص ایڈووکیٹ سگھو ، حاجی افضل مکہ ٹینٹ والے ، توقیر قریشی ، خرم شہزاد جتیال ، مبشر حمید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، سینئر وائس چیئرمین افتخار شاہد راجہ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ضلعی سینئر نائب صدر آر یو جے پاکستان اٹک سید اسد عباس بخاری ، کامرہ حضرو کے صحافیوں نواز خان ، اقبال شاہ ، ساجد محمود ، نثار علی خان ، مجتبیٰ عباسی ، خالد خان ، ساجد خان ، ملک خالد ، اعجاز اکرم ، قاری شیر افضل کے علاوہ اٹک ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ہری پور اور ایبٹ آباد سے علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، سیاسی ، سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت نے دعوت ولیمہ کو چار چاند لگا دیئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حامد الحق نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے مولانا سمیع الحق امت مسلمہ کے لیے انتہائی تڑپ درد احساس رکھتے تھے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنے جارہا ہوں کہ موجودہ نازک حالات میں مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق میں احساس اور تڑپ نہیں کہ وہ پوری قوم کو یکجا کر سکیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت ، اس کی افواج اور پولیس نہتے کشمیروں پر جو مظالم ڈھا رہی ہیں اس کے جواب میں انسانی حقوق کی علمبردار حکومتیں ، تنظی میں اور اقوام متحدہ کا کردار انتہائی گھناءونا ہے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں شہریت کے حوالہ سے جو پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اس نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے بھیانک چہرے سے نقاب اتار دیا ہے تاریخ انسانی گواہ ہے کہ ظالم ہر دور میں ناکام رہا ہے پوری دنیا دیکھے گی کہ دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہی سے بھارت تقسیم ہوگا کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم پر مسلمان ممالک سمیت اقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے امت مسلمہٰ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ سے سبق سیکھتے ہوئے ایسی حکمت عملی اپنائیں کہ آئندہ کوئی بھی امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازش نہ کر سکے غریب عوام مہنگائی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ پورے ملک میں سوئی گیس کی بندش سے عوام کا سخت سردی میں جینا محال ہے اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے لگتا نہیں مدت پوری ہوگی بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں ان کے والد ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق سراغ نہیں لگایا جاسکا ہم برملا کہتے ہیں کہ ان کے قتل میں امریکہ ، اسرائیل ، بھارت اور افغانستان ملوث ہیں پاکستان میں کسی بھی بڑے سانحہ کو وقت کے ساتھ دفن کرنے کی روایت پوری طرح روشن اور عیاں ہے جس کی زندہ مثالیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان ، سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ضیاء الحق اور بینظیر بھٹو جیسی بڑی حکومتی اور قد آور شخصیات کا قتل ہے جن کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے بجائے معاملہ سردخانے میں ڈالاگیا مولانا سمیع الحق کا معاملہ بھی اسی طرح دبا دیا جائے گا مگر اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔