والی بال کے مشہورکھلاڑی محسن فاروق سموٹ کی موت حادثہ قرار 

 والی بال کے مشہورکھلاڑی محسن فاروق سموٹ کی موت حادثہ قرار 

رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی مداخلت پر آئی جی اسلام آباد عامرڈوگر نے سی آئی اے سمیت متعددٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کرائی گئی لیکن سبھی اس بات پر متفق تھے کہ یہ قتل کی واردات نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے

کلرسیداں :والی بال کے مشہور کھلاڑی محسن فاروق مرحوم کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار افراد کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے مچلکوں کے عوض ضمانت پر ر ہا کر د یا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بروز جمعرات والی بال کے مشہور کھلاڑی محسن فاروق کے آٹھوں ملزمان کو ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کردیا۔یادرہے کہ محسن فاروق گذشتہ سال مبینہ طور پر اپنے دوستوںکے ہاتھوں قتل ہو گیا تھا ۔پولیس کی تفتیش کے مطابق یہ قتل نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا اس پر محسن فاروق کے لواحقین کا پرزور مطالبہ تھا کہ اس کیس کی تفتیش کسی اور محکمہ سے کرائی جائے ۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی مداخلت پر آئی جی اسلام آباد عامرڈوگر نے سی آئی اے سمیت متعددٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کرائی گئی۔

 

لیکن سبھی اس بات پر متفق تھے کہ یہ قتل کی واردات نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے۔ ۔عدالت نے چند ہفتے قبل ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل کردیا تھا جنھیں بعدازاں جمعرات کو اسلام آباد کی عدالت نے دودو لاکھ کے مچلکوںکے عوض ایک خاتون سمیت آٹھوں ملزمان کو رہا کردیا۔سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم سچ ثابت نہ ہوسکی دوران تفتیش تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ثابت ہوئے۔