Sun
19
Apr
2026

اٹک :زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔محکمہ زراعت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو ضلع بھر میں جاری زرعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ۔ ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجا ب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زرعی طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور ضمن میں مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں۔
زرعی شعبے کو زیادہ سے زیادہ تر قی دی جارہی ہے اورجس کے ذریعے عوام خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں محکمہ زراعت اٹک کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
