حضرو، خواجہ سرا ء کے ڈیرے پر ڈکیتی،قیمتی اشیاء لے اڑے

حضرو، خواجہ سرا ء کے ڈیرے پر ڈکیتی،قیمتی اشیاء لے اڑے

ڈکیتی کی واردات رحموں مراڑیہ روڈ پر 4نامعلوم مسلح ڈاکو خواجہ سرا فیضان خان عرف صائمہ خان کے ڈیرہ پر ہوئی

حضرو (اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) حضرو کے نواحی علاقے رحموں مراڑیہ روڈ پر 4نامعلوم مسلح ڈاکو خواجہ سرا فیضان خان عرف صائمہ خان کے ڈیرہ پر نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو نے میں کامیاب ،ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او حضرو خان بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے فنگر پرنٹ کے نشانات ودیگر لے کر تفتیش شروع کر دی ،جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہونگے خواجہ سراکو مکمل انصاف دلایا جائے گا تفصیلات کے مطابق خواجہ سرائوں کے گھر میں چار مسلح ڈاکو خواجہ سرا فیضان کے گھرکی چھت پر کودے اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

 

 اور انہیں کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے حضرو پولیس کو اطلاع ہوتے ہی ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او حضرو صاحب خان بمعہ عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ثبوت اکھٹے کرکے فنگر پرنٹ لینے والی ٹیم کو بھی موقع پر بلاکر شواہد اکھٹے کیے گئے حضرو پولیس نے فیضان خواجہ سرا کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر نے کہا کہ ہمارا ہر ممکن تعاون خواجہ سرائوں کیساتھ ہے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو جلد ٹریس کر ینگے ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے خواجہ سرائوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اس حوالے سے خود تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔