تھانہ جنڈ اور تھانہ حسن ابدال صدر کی کارروائی،اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

تھانہ جنڈ اور تھانہ حسن ابدال صدر کی کارروائی،اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

تھانہ جنڈ کی ٹیم نے گل نظر سے پسٹل 30 بور معہ روند جبکہ تھانہ حسن ابدال صدر نے عبدالمجید سےپسٹل 30 بور معہ متعدد روندبرآمد کر لیا

جنڈ/ حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز ویب )تھانہ جنڈ اور تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میںدوملزمان گرفتار۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے گل نظر ولد زرباز ساکن بجاڑسکنہ پیل شریف شنلگلی تحصیل ادگی ضلع مانسہرہ حال سگھری تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے عبدالمجید ولد محمد حیات ساکن جناح آبادی تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا  سے

 

 

 پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔