Fri
17
Apr
2026

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب)پیپلز پارٹی رہنما علاقہ نلہ جھنگ باہتر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان قربان علی خان آف بہلول کو پی پی پی پنڈی ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کا معاون خصوصی نامزد کر دیا گیا وہ راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی معاملات میں ڈویژنل صدر کی معاونت کے فرائض سرانجام دینگے ان کی بطور معاون خصوصی نامزدگی پر ضلعی صدر پیپلزپارٹی سردار اشعر حیات خان ،جنرل سیکرٹری خالد خان مٹھیال،کسان ونگ کے ضلعی صدر خان آصف حیات خان ودیگر نے خان قربان علی خان کو معاون خصوصی نامزدہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔
اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی معاملات میں سردار سلیم حیدر خان کی بھر پور معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ عہدیداروں اور کارکنوں کے درمیان بہتر رابطہ کیلئے اپنی بھر پور جدوجہد کرینگے ۔
