Fri
17
Apr
2026

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز ویب) پنڈی گھیب راولپنڈی روڈ پر نامعلوم کار کی دو خواتین کو ٹکر ،دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق،کار ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب راولپنڈی روڈ پر نامعلوم کار کی ٹکر سے کھوڑ شہر کی رہائشی دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں ۔ کار ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔
جاں بحق خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دی گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالی گلفرین زوجہ محمد ظفر،عظمت بی بی بیوہ عبدالرزاق کا تعلق نواحی گاؤں پنڈ سے بتایا جاتا ہے۔
