حلال رزق کا حصول انسان کیلئےاللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے، ملک سہیل کمڑیال

پنڈی گھیب میں نئے کاروباری مرکز ’’حسن کاسمٹیکس اینڈ فینسی جیولری‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پنڈ گھیب (ڈیلی اٹک نیوز ) ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا ہے کہ حلال رزق کا حصول انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بنتا ہے موجودہ دور میں مہنگائی کی وجہ سے ملازمت پیشہ اور کاروباری حضرات مشکل کے ساتھ بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پہلے سے موجود ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے گاہک کی قوت خرید کم ترین سطح پر آ چکی ہے جس کا اثر کاروباری طبقہ پر پڑ رہا ہے، بھاری کرائے ، بجلی ، گیس کے بجلی و دیگر اخراجات کاروباری طبقات کو مزید پریشان کر رہے ہیں موجودہ حکومت کاروباری طبقے کی پریشانی کو دور کرنے کی جامع پالیسی ترتیب دے یہ طبقہ ٹیکس دیکر ملک چلاتا ہے
مگر انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہمیں تاجر برادری کے اعتماد کوحاصل کر کے ملک کو آگے بڑھانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکیل احمد(سول ایو ی ایشن) کے صاحبزادے حسن شکیل کے زیر اہتمام مائی مصاحب بانو چوک مین بازار پنڈی گھیب میں نئے کاروباری مرکز ’’حسن کاسمٹیکس اینڈ فینسی جیولری‘‘کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک ناصر علی خان، فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ، لئیق عمران، شیخ مسعود الرحمن، عدیل احمد کے علاوہ کاروباری شخصیات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
