اسلام نے معاشرے میں عورتوں کو جائزمقام دیا،اسسٹنٹ کمشنر اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ نے کہا ہے کہ وہی ملک اور معاشرے کامیاب ہو تے ہیں جہاں عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔
عورت اور مرد ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں ایک بھی پہیہ اگر ناکارہ ہو گا تو گاڑی ٹھیک طریقے سے نہیں چل سکتی اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں عورتوں کو ان کا جائز مقام دیں تاکہ ہم بھی ترقی یافتہ معاشروں کی صف میں شامل ہو ں اور دیگر اقوام کے مقابلے میں تہذیب یافتہ معاشرہ کو پیش کرسکیں انہو ں نے ان خیالات کا انہوں نے اظہار وویمن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد ذیشان سیال کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی یہ تقریب محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام منعقد ہو ئی اے سی اٹک نے کہا کہ حکومت نے عورتوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی سے پا س کروایا
اور ورکنگ ویمن کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے بھی قانون سازی کی گئی ہے ہ میں چاہیے کہ ہم عورتوں کا احترام کریں ہمارے دین اسلام میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں بہت تاکید کی گئی ہے حتی کہ یہاں تک کہ قرآن مجید میں میں اللہ تعالیٰ نے جائیداد میں عورتوں کو وارث ٹھہرایا ہے نبی کریم ﷺ نے اپنے آخری خطبے میں بھی عورتوں کے حقوق کی تاکید کی ہے ہ میں چاہیے کہ ہم عورتوں کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں حکومت نے عورتوں کو معاشی اور معاشرتی سطح پر تحفظ دینے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ملازمتوں میں ان کا کوٹہ بھی مقرر کیا ہے انہیں حکومتی اقدامات کی وجہ سے آج ہمیں ملک میں عورتوں کے حوالے بہتر ماحول دیکھنے کو ملک رہا ہے ۔
