ڈپٹی کمشنر اٹک عوام کو موذی بیماری سے بچائو کیلئے دن رات کوشاں

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے دفتری اوقات کار سے قبل ضلع بھر کا دورہ
ذاتی طور پر دکانوں کو بند کرانے اور شہریوں کو ایک جگہ اکھٹا ہونے سے منع کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رکھا انہوں نے صبح 8 بجے فوارہ چوک اٹک کا دورہ کر کے چوک میں مختلف مقامات پر اکھٹے افراد کو سختی سے اپنے گھروں میں جانے کی ہدایت کی اور دوبارہ رات کو آ کر کھلی دکانیں بند کرانے کے علاوہ شہریوں کو بازار میں بلا وجہ گھومنے پھرنے سے منع کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں محدود کر کے گھروں میں جانے کی ہدایت کی ان کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا ۔
ان کے ساتھ پولیس بھاری نفری اور بلدیہ اٹک کے عملہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے سڑک پر پیدل ، موٹر سائیکل اور کار سواروں کو روک کر ان سے ان کے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات دور سے ہی چیک کیے اور انہیں سختی سے واپس گھروں میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون حرکت میں آیا تو خلاف ورزی کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہو گا ان کی ہدایات پر دن میں اٹک شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے بلدیہ اٹک کا عملہ اٹک شہر میں پک اپ وین پر سپیکر کے ذریعے گلی، محلوں ، بازاروں چوراہوں پر اعلانات کر کے عوام الناس کو اس موذی بیماری سے بچنے کی ہدایات کرتا رہا ، حکومت کی ہدایت پر کرونا وائرس کے سلسلہ میں 21 مارچ سے 6 اپریل تک جاری ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر نگرانی 6 تحصیلوں میں لاک ڈاؤن مکمل کامیابی سے جاری ہے انہوں نے ضلعی صدر مقام اٹک سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کئے
اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کی اور ضلع بھر کی تحصیل انتظامیہ نے لاک ڈوان میں مزید سختی لاتے ہونے سویٹس اینڈ بیکرز شاپ کو 6 بجے تک کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کی اجازت دی ہے اس کے بعد یہ شاپ بھی صارفین کیلئے بند کردی جائیں گی اور فون پر ہوم ڈیلیوری سروس کی جائے گی ضلع بھر میں ہوٹلوں کی اکثریت بند ہے اور جو کھلے ہیں وہاں صرف پارسل سروس دی جارہی ہے شہری بھی رضاکارانہ طور پر ماسک ، کھانے پینے کی اشیاء مستحق افراد میں تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہیں ضلع بھر کے تجارتی مراکز میں ہو کا عالم طاری رہا ۔
