Fri
17
Apr
2026

ملزمان سے ناجائز اسلحہ معہ گولیاں ، پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے الطاف حسین ولد محمد الیاس ساکن مراڑیہ حال سیدن حضرو سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملک یاسر ولد محمد ایوب ، محمد رضوان ولد محمد شفیق ساکنائے راولپنڈی سے 300 پتنگیں اور 5 بڑی چرخی ڈوریں ، کاشف علی ولد نثار احمدسکنہ دولیاں تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے 10 چرخی ڈوریں اور 10 پتنگیں اور اسرار احمد ولد شیر بہادر ساکن محلہ شاہ آباد اٹک ،
بلاول حسین ولد طاہر حسین ساکن محلہ شیڈ اٹک ، اشتیاق احمد ولد مشتاق احمد سکنہ پاور ہاؤس روڈ شاہ آباد اٹک سے 625 پتنگیں اور 60 چرخی ڈوریں آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
