Fri
17
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث اچانک زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی 4 مزدور 61 سالہ قسیم ، 45 سالہ محمد سلیم ، 38 سالہ ربنواز اور 22 سالہ محفوظ شاہ سکنائے دریائے شریف اٹک دیوار گرنے کے سبب شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک مزدور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور 3 مزدوروں کے سر اور بازو پر چوٹیں آئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی
مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا ۔
