انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے،ڈی پی او اٹک 

انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے،ڈی پی او اٹک 

اٹک پولیس کے افسران اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں کیو نکہ انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے، سید خالدہمدانی 

اٹک (تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر حکومت پاکستان کے ’’ احساس کفالت پروگرام ‘‘ کے تحت کرونا لاک ڈائون سے شدید متاثر خاندانوں اور مستحق افراد کی کفالت کیلئے رقوم کے تقسیم کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام مراکز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

تمام تحصیلوں میں سپیشل سکیورٹی پروگرام کے تحت نفری تعینات کی گئی ہے جہاں پر ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کرونا عالمی وباء اور آفت کے پیش نظر ان ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کی کفالت بھی جاری رہے اور سماجی فاصلے کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھا جا سکے ۔

ان تمام مراکز میں ایس ایچ اوز کے ہمراہ لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو معاشی بدحالی کا شکار دیہاڑی دار طبقہ با لخصوص خواتین کی معاونت کر رہی ہیں ۔

 

کرونا وائرس کے خلاف ہم جنگی او ر ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں اٹک پولیس کے افسران اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں کیو نکہ انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے ۔