Tue
05
May
2026

سبزی منڈی جنڈ میں اس سلسلے میں پولٹری شاپس کے مالکان کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں چوہدری محمد ارشد ، محمد ساجد ،ظفر خورشید ،میاں محمد شاکر و دیگر نے شرکت کی میٹنگ شرکاءکا کہناتھا ہمیں مرغی چھیاسی سوروپے فی من کے حساب سے ملتی ہے جس میں سے 23کلوگرام گوشت نکلتا ہے جس کی لاگت تین سو ستربنتی ہے جب کہ انتظامیہ کی طرف سے ریٹ دو سو ساٹھ روپے ریٹ مل رہا ہے
لاگت سے سو روپے کم پر ہم کیسے فروخت کر سکتے ہیں ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے
کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فارمنگ اور منڈی سے ریٹس کو کنٹرول کرے تا کہ ا س مسئلے پر قابو پایا جا سکے ہم اپنا جائز مطالبہ پورے ہونے تک پولٹری ایسویسی ایشن اٹک کے فیصلہ کے مطابق غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا علان کرتے ہیں ۔
