خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ڈائون ہڑتال مظاہرے
سری نگر(ایس سی این) حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر خواتین کو ہراساں کئے جانے اور ان کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف وادی بھر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی جارہی ہے، گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وادی میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے 40 واقعات سامنے آئے اور تمام کارروائیاں دن دہاڑے کی گئیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالا ت اٹھا دیئے ہیں جب کہ بے بس انتظامیہ نے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف معلومات دینے پر 6 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے خواتین کی چٹیا کاٹنے کے خلاف احتجاج کی کال دینے پر 6 اکتوبر کو حریت قیادت کو نظربند کردیا تھا تاہم حریت رہنمائوں نے ایک مرتبہ پھر احتجاج اور شٹرڈان ہڑتال کی کال دی ہے۔
