نیلم: پانچ سال قبل اغوا کی گئی خاتون کے اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

نیلم (بیورورپورٹ)جسٹس آف پیس نے پانچ سال قبل اغوا کی جانے والی خاتون کے اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل وادی نیلم کے علاقہ لوت کنڈیاں سے اغوا ہونے والی خاتون مسماة ثمینہ زوجہ غلام محی الدین کے اغواکاروں کے خلاف ایف ائی ار کے اندراج کے لئے خاتون کے والد شبیر احمد نے سیشن جج نیلم بااختیار جسٹس اف پیس کو درخواست دائر تھی جس پر جسٹس اف پیس نے فیصلہ دیتے ہوئے تھانہ لوات کو حکم دیا ہے کہ خاتون کے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر ایف ائی درج کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے ،اغوا ہونے والی خاتون شادی شدہ تھی جسے پانچ سال قبل اپنے گھر سے اغوا کیا گیا جس کی مفقودالخبری کی رپورٹ لوات تھانہ میں درج کی گئی خاتون کے والد کی طرف سے اغوا کاروں کے خلاف ایف ائی ار کے لئے متعدد درخواستیں دی گئیں لیکن کاروائی نہیں گئی خاتون کے والد نے جسٹس اف پیس کو درخواست دی جس پر فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس اف پیس نے اغواکاروں کے خلاف ایف ائی درج کرنے کا حکم جاری کیا ۔