پولیس کی زیرنگرانی نان کسٹم چوری کی گاڑیون کی بھمبر اور سماہنی میں بھرمار

بھمبر(تحقیقاتی رپورٹ:چوہدری بابر رفیق سے) نان کسٹم گاڑی اور چوری کی گاڑیوں کی بھمبر اور سماہنی میں بھرمار ، معتبر ذرائع نے بڑے بڑے پولیس کے افیسران کے بارے میں حیران کن انکشافات کر دئیے نان کسٹم اور چوری کی گاڑی خرید کر چلانا پولیس کے افیسروں نے آسان کر دیا صرف 35000 ایزی پیسہ کروائو اور چوری کی گاڑیاں پورے ازاد کشمیر میں چلائو چوہدری کی گاڑیاں سمگل کرنے اور برامد کرنے میں   تھانہ پولیس چوکی سماہنی کے  SHO شہزاد کے نام کا ابھی انکشاف کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اینٹی کار لفٹنگ کی فورس نے بھمبر اور سماہنی میں چھاپہ مارا تو کئی نان کسٹم اور چوری کی گاڑیاں برامد کیں سماہنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی بھی اسی رگڑے میں ا گئی بعد ازاں گاڑی کو تھانہ چوکی میں بند کر دیا گیا کچھ دن گزرنے کے بعد مالک نے نان کسٹم اور چوری کی گاڑیوں کا دھندہ کرنے والے کے ساتھ کسی طرح رابطہ کیا تو موصوف نے کہا کہ اپ 35000 روپے ایزی پیسہ کروائیں تو گاڑی اپ  تھانہ سے مل جائے گی ملک نے ایزی پیسہ کروایا تو تھانہ پولیس چوکی کے  SHOشہزاد نے گاڑی مالک کے حوالے کر دی اور کہا کہ اپ کو جلدی ایک لیٹر جاری کیا جائے گا جس کے زریعے اپ گاڑی کو ازاد کشمیر کی حدود میں چلا سکیں گے نان کسٹم اور چوری کی گاڑیوں کا دھندہ کرنے والے کا تعلق چکسواری کے کسی علاقے سے بتایا جاتا ہے جب اس شخص سے مالک نے کہا کہ مجھے 35000 واپس کریں تو موصوف نے کہا وہ پیسے تو پولیس والے کھا گئے ہیں اپ کو گاڑی تب ہی تو واپس ملی حیران کن انکشافات کے بعد عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلیٰ افیسران اس معامے کی تحقیق کریں اور اس دھندے میں ملوث تمام افراد کا چہرہ بے نقاب کر کے انکو کڑی سزا دی جائے