عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بندکرائے:مختار عباسی
مظفرآباد(وقائع نگار)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء و ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔اس موقع پر بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے قیام سے قبل ہی 19جولائی 1947ء کو پتھر مسجد میں ایک قرارداد کے ذریعے پوری ریاست کا الحاق پاکستان سے کیا تھا ۔ الحاق پاکستان ہی کشمیریوں کی منز ہے ۔ مسلم کانفرنس قرارداد الحاق پاکستان پر کاربند ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی مظالم بندکرائے ۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔ گزشتہ روز مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار مختار عباسی نے کہاکہ کشمیرکونسل کے فنڈز کو عوام کی فلاح وبہبود پر اصول وضوابط کے تحت خرچ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیساتھ ساتھ کنٹرول لائن کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ کیا دنیاکو بھارت کا ظالمانہ چہرہ نظر نہیں آتا ۔ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔تحریک آزادی کشمیر اب فیصلہ کن مرحلہ پر ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزا د ہو کر پاکستان کیساتھ اس کا الحاق ہوگا۔
