لودھراں کی عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، اجمل جرال

بھمبر (بیورو رپورٹ) این اے154لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نو ن کے شیر کی بھاری اکثریت سے کا میا بی عوام کا میاں نواز شر یف اور مسلم لیگ نو ن کی پا لیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے الزام تر اشیاں اور بہتا ن نو از شر یف کو عوام سے دور نہیں کر سکتے میاں نواز شر یف کل بھی عوام کے وزیر اعظم تھے ائند ہ بھی انکے وزیر اعظم ہو نگے نو از شر یف کو عوام کے دلوں سے کو ئی نہیں نکا ل سکتا ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ نو ن کے راہنما و ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ بھمبر مرزا محمد اجمل جرا ل نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف پا کستا نی اور کشمیر ی عوام کے ہیرو ہیں نواز شر یف کیخلا ف جتنی مرضی سازشیں کر لی جا ئیں عوام ووٹ کی طا قت سے ان سازشوں کو نا کا م بنا رہے ہیں اور نا کا م بنا تے رہیں گے لو دھراں کے غیور عوام نے ڈانس پارٹی کوعبرتنا ک شکست دیکر مسلم لیگ نو ن اور نوازشر یف کی پا لیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر بھاری افواج کی گو لہ باری اور فا ئر نگ کشمیر ی قوم کے جذبہ ازادی کو کمزور نہیں کر سکتی مقبو ضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں پا کستا ن زند ہ باد کا نعرہ بھارتی حکومت کیلئے نوشہ دیوار ہے آزاد ی کشمیر یوں کا بنیادی انسانی حق ہے بھارتی ظلم وجبر اور کو ئی طاقت کشمیر یوں کو آزادی سے محرو م نہیں کر سکتی۔