کابینہ ترقیاتی کمیٹی 15ارب،70کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی چکی:چیف سیکرٹری

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت رواں مالی سال کی کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کی 6ویں باقاعدہ میٹنگ منعقد ہوئی یہ کسی بھی کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کے ششماہی میں سب سے زیادہ اجلاس ہیں ان چھ اجلاسوں میں اب تک 73 سکیموں کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 15.7 ارب روپے بنتی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ان خیالات کااظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوے کیا وزیراعظم نے اس موقع پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ سے متعلق بھی مار چ کے مہینے میں ایک اور اجلاس رکھیں تاکہ بجٹ کا بروقت استعمال یقینی بنایا جاسکے یاد رہے کہ موجودہ دور حکومت میں کابینہ کے باقاعدہ اجلاسوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کمیٹیز اور ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹیز کے بھی اجلاس باقاعدگی سے ہور ہے ہیں جس بنیاد پر کارکردگی میں بہتری آرہی ہے جبکہ ماضی میں سال میں بھی اتنے اجلاس نہیں ہوتے تھے ۔