Tue
28
Apr
2026

کوٹلی،نکیال(بیورو رپورٹ) بھارتی فورسز نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ورثا کا احتجاجی مظاہرہ،کئی گھنٹے سڑک بلاک ۔بھارت نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، بھارتی شیلنگ سے تیرہ سالہ بچہ شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔بھارتی فوج کی جانب سے شیلنگ دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔اس سے قبل 24 فروری کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید ایک پاکستانی شہری کو شہید جبکہ تین کو زخمی کیا تھا۔
