میرپور اور راولاکوٹ سے احتساب بیورو کے دفاتر ختم،تمام ریکارڈ مظفرآباد منتقل

مظفرآباد (وقائع نگار)ترجمان آزاد جموںو کشمیر احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو ڈویژنل آفسسز میرپور اور راولاکوٹ کو حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت مرکزی دفتر مظفرآباد میں ضم کر دیا گیا ہے۔اس طرح اب احتساب بیورو ایک ہی دفتر دارالحکومت مظفرآباد میں قائم رہے گا جبکہ احتساب کورٹس بدستور مظفرآباد اور میرپور میں کام کرتے رہیں گے۔ڈویژنل آفیسسز راولاکوٹ اور میرپور سے تمام ریکارڈ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈویژنل آفس راولاکوٹ سے متعلق زیرکار شکایات کی سماعت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ میرپور ڈویژن سے متعلق زیرکار شکایات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتہ سے کر دیا جائے گا۔تمام شاکیان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی شکایات کی نسبت معلومات حاصل کرنے کیلئے فون نمبر05822-920823 اور موبائل نمبر0345-5692087 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اس وقت راولاکورٹ ڈویژن سے متعلق 300 شکایات احتساب بیورو میں زیرکار ہیں جبکہ میرپور ڈویژن سے متعلق400 سے زائد شکایات اس وقت احتساب بیور ومیںزیرکار ہیں۔آئندہ تمام نئی شکایات مرکزی دفتر مظفرآباد میں ہی وصول کرتے ہوئے کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
