Thu
23
Apr
2026

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے جموں کشمیر ہاوس میں ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور،کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال ،کشمیر کونسل سے متعلق سیاسی قیادت سے ہونے والی بات چیت سمیت ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے وزیراعظم کو اپنے محکمہ جات اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
