Mon
20
Apr
2026

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 95 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522روپے 65 پیسے ہو گئی۔
