پنڈی گھیب:کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث ملزم بنک منیجر گرفتار

پنڈی گھیب: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث بنک منیجر کو گرفتار کر لیا، ذرائع، ڈسٹرکٹ کسٹمر سروس منیجر واہ کینٹ آصف ممتاز ملک اور ڈسٹرکٹ منیجر عامر انور نیازی نے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سردار نیاز حسین سکنہ تاجہ بارا یونائیڈ بنک لمیٹڈ کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب کی برانچ میں بطور بنک منیجر کام کرتا تھا اسی عرصے کے دوران مذکورہ بنک کے صارف محمد نثار اور محمد وسیم نے 45 لاکھ کی رقم جمع کروانے کی رسیدیں ہونے کے باوجود کھاتے میں جمع نہ ہونے ، مشترکہ اکائونٹ سے بغیر مرضی کے37 ٹرانزیکشن کیے جانے اور بیرون ملک ہونے کے باوجود اکائونٹ  سے جعلی چیک کے ذریعے رقم نکالے جانے کے ذریعے کروڑوں روپے غائب ہونے کی شکایت درج کروائی سردار قیصر عباس نے بتایا کہ میرے اکائونٹ سے چار کروڑ روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جس کا مجھے کوئی علم نہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب رقم رسیدیں ہونے کے باوجود اکائونٹ میں موجود نہیں اسی طرح محمد اعجاز نامی صارف نے ایک کروڑ30 لاکھ روپے کے غبن کا الزام لگایا ۔