اٹک: بجلی چوروں کے خلاف مہم ،دو مقدمات درج 

اٹک: بجلی چوروں کے خلاف مہم میں دو اور مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا نے پولیس کو تحریری چھٹی بھجوائی کہ سب ڈویژن کی چیکینگ ٹیم نے جنرل چیکینگ کے دوران واپڈا میٹر بنام سردار ممریز ولد محمد اشرف زیر استعمال ساجد ولد محمد تاج ساکن اڑانگ تحصیل وضلع اٹک کے گھر کو چیک کیا۔ ممریز بجلی میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائر یکٹ بجلی کا کنکشن لگاکر بجلی چور ی کر رہا تھا جبکہ عبدالرحمان ولد ولائت خان سکنہ محلہ شہیداں شکردرہ اٹک کے واپڈا میٹر کو چیک کیا تو میٹر بوجہ بقایا جات اترا ہوا تھا جبکہ موقع پرڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی. تحریری درخواست پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔