کھلی کچہری کامقصد عوام کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے: ڈی پی او اٹک

اٹک:عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے رات گئے تک خود گشت کی نگرانی کرتا ہوں کھلی کچہری کامقصد عوام کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے آج ٹی ایم اے ہال اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کرایا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈی پی او اٹک کو اگاہ کیا جنہوں نے موقع پرانکو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔عوام نے رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ اور ٹرانسپوٹرز نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر ڈی پی او اٹک نے ٹی ایم اے اور ضلع ایڈمنسٹریشن کیساتھ مل کر ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی شہر میں بڑھتے ہوئے گداگروں کے بارے میں بھی ڈی پی او اٹک صاحب کو بتایا گیا جس پر انکا کہنا تھا کہ ہم اس پر نظر رکھ رہے ہیں کہ کونسے لوگ پیشہ ور گداگر ہیں اور انکے خلاف ایکشن لیا جائے گاجو واقعی غریب اور مستحق لوگ ہیں انکے حوالے محکمہ سوشل وےلفےئرسے بات کی جائے گی،ڈی پی او اٹک کا مزید کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں امن وامان کے قیام تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی اور وہ خود رات گئے تک گشت کے نظام کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ عوام سکون سے سو سکیں اور رات 3بجے بھی کوئی گھر سے نکلے توکسی قسم کا ڈر نا ہو نے پائے۔