اٹک: نابینا اور معذور افراد کا تھانہ سٹی کے سامنے کچہری روڈ پر احتجاج

اٹک : نابینا اور معذور افراد کا ملازمتوں میں برابر حصہ نہ دینے ایک معذور ملازم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک سے باہتر تبادلہ ڈی سی کی طرف سے بات نہ سننے پر اور نابینا اور معذور افراد کا شدید احتجاج تھانہ سٹی کے سامنے کچہری روڈ بلاک کر دی ایک گھنٹے تک روڈ بلاک کی رکھی اے ڈی سی شاہد عمران مارتھ موقع پر پہنچے مگر اُن سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے دوبارہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اور اے ڈی سی عبدالماجد آئے معذور افراد سے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے دیے گئے کوٹہ کے مطابق ملازمتیں دینے اور اٹک سے باہتر ٹرانسفر ہونے والے معذور ملازم کو سی او ہیلتھ نے اپنے دفتر میں تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر نابینا اورمعذور افراد نے احتجا ج ختم کر دیا نابینا افرا د کے فوکل پرسن محمد نیاز نے اپنے دیگر ساتھیوں اور محکمہ صحت میں معذور ملازم امتیاز جس کی باہتر ٹرانسفر کر دی گئی بھی احتجاج میں شامل ہو گیا معذور افراد نے کچہری چوک کے قریب مین روڈ بلاک کر دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک پولیس ،ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ اوپر تک پہنچایا معذور افراد کا موقف تھا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک نے اُن کی بات سنے بغیر ہی انہیں ٹال دیا ہمیں آج تک کوٹہ کے برابر نوکریاں نہیں دی گئیں نابیناافراد سے مذاکرات کے لیے اے ڈی سی شاہد عمران مارتھ موقع پر آئے مگر نابینا افراد نے ڈی سی کے علاوہ کسی سے بات کرنے سے انکار کردیا تو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اور اے ڈی سی عبدالماجد کو بھیجا گیا جنہوں نے ان سے مذاکرات کیے ڈاکٹر سہیل اعجاز نے محکمہ صحت کے ٹرانسفر ہونے والے ملازم امتیاز کو اپنے دفتر میں تعینات کرنے اور اے ڈی سی عبدالماجد نے نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں دینے کی یقین دہانی کرائی جس پر یہ احتجاج پر امن طور پر ختم ہو گیا ۔