انسانی خدمت کیلئے عملی تربیت ضرور حاصل کرنی چاہیے : عنایت الٰہی 

اٹک:انسانی خدمت کےلئے عملی تربیت ضرور حاصل کرنی چاہیے ،سول ڈیفنس شہری دفاع اٹک کے زیر اہتمام نوجوان تربیت حاصل کریں ،عنایت الہٰی ،یہ تربیت کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال میں ملکی حفاظت اور ابتدائی طبی امداد میں نوجوانوں کوکام دے گی ، ان خیالات کا اظہار خادم رضاکار شہری دفاع عنایت الہٰی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ خدمت میں عظمت ہے اور انسانیت کی خدمت بہترین جہاد اور صدقہ ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر نوجوان نسل آگے آئے اور عملی تربیت ضرور حاصل کرے عنایت الہٰی نے انسانی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفس کمپنی باغ (جناح پارک) سول ڈیفنس آفیسر عقیل احمد خٹک سے ان کے دفتر میں رابطہ اور ملاقات کریں ،ہر پاکستانی شہری پر فرض ہے کہ وہ یہ ٹریننگ حاصل کرے جو کہ ایک بہت بڑی انسانی خدمت ہے اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک بہت بڑا بلند درجہ ہے ،خاص کر نوجوان اور ہر عمر کے افراد جو کہ انسانی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں شامل ہوں ۔