خواجہ سرا کے فلیٹ میں گھس کر زخمی کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

اٹک: خواجہ سرا کے فلیٹ میں گھس کر زخمی کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا سمیع اللہ عرف کومل والد محمد عجائب ساکن شاہ فیصل کالونی کراچی حال داراسلام کالونی نے پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ وہ اپنے فلیٹ پہنچا تو ملک ارسلان عرف شانی ولد نورمحمد ساکن خان چوک محلہ شاہ فیصل آباد اس کے فلیٹ میں داخل ہوا اور اس پر حملہ آور ہو گیا دوران ہاتھا پائی میری آنکھ ، گردن کے نیچے اور بازو پر چوٹیں آئیں وجہ عناد یہ ہے کہ ملک ارسلان مذکورہ قریب ایک سال سے اس کے پیچھے پڑا ہوا تھا اور اسے مسلسل ناجائز تعلقات کے لئے مجبور کر رہا تھا اس کے انکار پر وہ مشتعل ہو کر حملہ آور ہوا پولیس نے خواجہ سرا کی درخواست پر رپٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔