پولیس تھانہ فتح جنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری 

فتح جنگ : پولیس تھانہ فتح جنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ،بھال سیداں کے رہائشی سے چرس برآمد ملزم گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا گیا  ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ فتح جنگ کے عملے کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران سب انسپکٹر غلام محمد نے مختیار شاہ ولد سید گلاب شاہ کو مشکوک جان کر جامہ تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 213گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ملزم کو اٹک جیل روانہ کر دیا ہے ۔