پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حوالے سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے: محمد طارق 

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان کے مرکزی کنوینئر و پاکستان پبلک سکول کے ایڈمنسٹریٹر محمد طارق نے بتایا کہ موجودہ حکومت ملک میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے نجی تعلیمی ادارے محدود وسائل کے ساتھ بہترین تعلیم دے رہے ہیں حکومتی ادارے ان سکولز کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک بند کریں مختلف ٹیکسز کے نوٹسز بھجوا کر اداروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انہیں بند کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اس کو ترک کیا جائے انہوں نے بتایا کہ مورخہ 27 اپریل کو واہ کینٹ میں مرکز کے الیکشن کرانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کر کے نئے ذمہ داران کو آگے لایا جا ئے گا جو نیپس کے سیشن 2019۔ 20 کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔