خواتین کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے: میجر طاہر صادق

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز )رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے خواتین کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اٹک ” اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری “ کا قیام اٹک جیسے پسماندہ ضلع کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ، بانی صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان کا سارک ممالک جس میں جنوبی ایشیائ کے کئی ممالک بھارت ، بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں کی تاجر خواتین میں اعلیٰ کارکردگی کی شیلڈ وصول کرنا نہ صرف اٹک بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کی آمد پر بانی صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان نے انہیں ببریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جو وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کا حصہ ہے وزارت تجارت ، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کونسلر حاجی محمد اکرم خان ، صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارم خان ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عنبرین خٹک اور ضلع بھر سے آئی ہوئی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ خواتین کو خود مختار ، برسر روزگار ، تعلیم یافتہ ، ہنر مند اور مختلف شعبوں میں شامل کر کے ہی وطن عزیز ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے حکومتی سطح پر اس سلسلہ میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے حکومتی سطح پر کسی بھی ادارے کی جانب سے سرخ فیتے اور رکاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اٹک جو بنیادی طور پر زرعی ضلع ہے اور یہاں کی اکثریت آبادی کا ذریعہ معاش زراعت اور کھیتی باڑی ہے اٹک میں مختلف اشیائ جو ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں ان کی بناوٹ اور نفاست کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے انہوں نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عہدیداران سے امید ظاہر کی کہ وہ اٹک کی اس ہیڈی کرافٹ انڈسٹری کو دنیا بھر میں مزید اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی اس صنعت کی ترقی سے خواتین کو اپنے گھر کی چاردیواری میں بہتر روزگار کے مواقع میسر ہوں گے انہوں نے اس موقع پر تاجر خواتین پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں خواتین مویشیوں کی دیکھ بھال ، زراعت ، گھریلو صنعت ، اٹک کی قدیم سلائی کڑھائی اور دیگر اشیائ جو ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں میں زیادہ محنت اور دل جمی سے کام کریں اس سے نہ صرف ان کے مالی معاملات بہتر ہوں گے بلکہ وطن عزیز کا نام بھی روشن ہو گا۔