فتح جنگ پنڈی گھیب میں بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری، مقدمات درج 

اٹک: تھانہ فتح جنگ میں SDOواپڈا نے تحریری چھٹی بھجوائی کہ مورخہ 19-04-15کودوران چینگ میٹر بنام عبداللہ ولد اصل شاہ سکنہ صدقال چیک کرنے پر میٹر میں سوراخ پایا گیا تو میٹر کو چیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا توایم اینڈ ٹی کی رپورٹ کے مطابق میٹر کی باڈی کاٹ کر اور ڈیوایس لگا کر بجلی چوری ہونا پائی گئی۔جس پر تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی ظفر الاسلام نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ فتح جنگ میں SDOواپڈا نے تحریری چھٹی بھجوائی کہ دوران چیکنگ مسماۃف ن سکنہ ٹھٹھی گجراں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک چیک کرنے پر زیر استعمال سہیل خان ولد محمد نواز قوم اعوان سکنہ ٹھٹھی گجراں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میٹر کے مین ٹرمینل واپڈا والی سائیڈ سے ڈائریکٹ تار لگا کربجلی چوری کر رہا تھا۔ جس کی موقع پر بذریعہ موبائل فون ویڈیو ریکارڈنگ بنا کر محفوظ کر لی۔جس پر تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی محمد نواز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ایک اور درخواست میں SDOواپڈا نے تحریری چھٹی بھجوائی کہ دوران چیکنگ بوقت قریب2/- بجیدن میٹر بنام محمد ریاض ولد محمد نواز قوم اعوان سکنہ ٹھٹھی گجراں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک چیک کرنے پر محمد ریاض میٹر کے مین ٹرمینل واپڈا والی سائیڈ سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ جس کی موقع پر بذریعہ موبائل فون ویڈیو ریکارڈنگ بنا کر محفوظ کر لی۔جس پر مذکورہ اے ایس آئی فتح جنگ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔َتھانہ پنڈیگھیب میں SDOواپڈا نے تحریری چھٹی بھجوائی کہ دوران چیکنگ میٹر بنام گلاب خان ولد مواز خان کنٹ تحصیل پنڈیگھیب مورخہ 06.05.2019 چیک کیا تو میٹر کی باڈی میں ڈسک کی سائیڈ پر سوراخ تھا۔ میٹر کواتار کر منیجر ایم اینڈ ٹی آئیسکو اٹک سرکل واہ کے آفس چیکنگ کے لیے بھجوا دیا گیا۔ منیجر ایم اینڈ ٹی آئیسکو اٹک سرکل کے دفتر کے لیٹر کے تحت میٹر (Found Hole in PC Body to Stop the meter disk) پایا گیا۔جس پر تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی قلب عباس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔