فتح جنگ: 5روزہ درس عرفان القرآن12 تا 16مئی کو ہو گا 

فتح جنگ :تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن12 تا 16مئی بعد از نماز فجر گرین پیلس شادی ہال کمیٹی چوک پنڈی میں منعقد ہوں گے ،آج پہلا درس قرآن علامہ رانا ادریس دیں گے جن کا موضوع ہو گا جنات ،جادو اور نظر کی حقیقت ،دوسرے دن علامہ صابر کمال وٹوقرآن اور ہم کے موضوع  ،تیسرے دن علامہ احسان رضوی قیام و صیام کے موضوع ،چوتھے دن علامہ رانا نفیس حسین مثالی معاشرہ جبکہ پانچویں اور آخری دن علامہ اعجاز ملک اختیارات پیغمبر اسلام کے موضو ع پر درس قرآن دیں گے ،ان دروس قرآن میںہزاروں افراد شریک ہوں گے ،خواتین کیلئے علیحدہ نشستوں کا اہتما م ہے ۔دروس قرآن کا یہ سلسلہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں یکم رمضان سے جاری ہے