Mon
18
May
2026

اٹک :اٹک شہر میں موبائل شاپ پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور دکان کا سفایا کر کے چلتے بنے ، اڑھائی لاکھ روپے کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کے قریب نئی مارکیٹ میں نائس موبائل شاپ پر نامعلوم چور موبائل اسیسریز اور پن پیک موبائل لے کر فرار ہو گئے دکان مالک جاوید اقبال جب صبح سویرے دکان پر پہنچے تو ادھا شٹر کھلا ہوا تھا اور چور دکان کا تمام سفایا کر کے فرار ہو چکے تھے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک گلفراز احمد پولیس عملہ کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات پر فنگر پرنٹس لے کر رپورٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
