اٹک: بہو کو جلانے والی ساس نند گرفتار

اٹک:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزا ندیم بخاری کی ہدایات پرتھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ملزمہ خد یجہ بی بی اور سلیم بی بی کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک نے تھانہ صدر اٹک کی حدود میں موضع ٹھیکریاں میں ملزمہ نے باہمی صلاح مشورے سے(بہو) کو تیل چڑک کر آگ لگادی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔