فتح جنگ: بجلی چوروں کے خلاف مہم میں تیزی

فتح جنگ:عبدالوہاب داوڑ نے ایس ڈی او واپڈا رورل کاچارج سنبھالتے ہوئے بجلی چوروں کے خلا ف کاروائی تیز کر دی منتظر اللہ سکنہ صدکال ،نور محمد ولد نرزمان دیوال کو بجلی چوری گرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ تما م ملزمان کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمات بھی درج کروا دئیے گئے ہیں عوامی حلقوں نے عبدالوہاب داوڑ کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بجلی چوری کرنے والے با اثر افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے