Wed
20
May
2026

پنڈی گھیب(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک تحصیل پنڈی گھیب کے گاوں ہجڑی آج بھی پانی جیسے بنیادی سہولت سے محرم ہے گاوں میں واٹر سپلائی کا بندوبست نہیں جبکہ عرصہ سے لڑکوں کےلیے قائم مڈل سکول کو ہائی کا درجہ نا دیا جاسکا لڑکیوں کےلیے پرائمری سکول کو کم از کم مڈل کا درجہ دیا جائے سکول کے بچوں کےلیے گراونڈ بچوں میں مثبت سرگرمیوں کے لیے نہایت ضروری ہے صحت کی سہولیات کا فقدان سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے حکومت وقت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا گاوں بھی اٹک اور پاکستان کا حصہ ہے اس میں بھی ایک بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں ان خیالات کا اظہار شہزاد ملک و دیگر نے میڈیا سے کیا اور علاقہ کے ایم پی اے اور ایم اہن سے اپیل کی کہ اس گاوں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دی جائے۔
