حسن ابدال :عوام میجر طاہر صادق سے محبت کرتے ہیں:ملک ارسلان

حسن ابدال :ضلع اٹک کے عوام میں میجر طاہر صادق سے عشق کرتے ہیں خدمت کی سیاست کرنے والی شخصیت کا مقابلہ کرنا نام نہاد لیڈروں کے بس کی بات نہیں ہے سیلفی گروپ نے ماضی میں بھی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا اور آج بھی وہ صرف مقبولیت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں ۔ ان کی حقیقت سے عوام واقف ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ارسلان خان نے میجر طاہر صادق کے حسن ابدال دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایم این اے میجر طاہر صادق نے گزشتہ روز تحصیل حسن ابدال کا دورہ کرتے ہوئے مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور ان سے مقامی سیاست کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم حاجی شفقت علی خان طاہر خیلی ۔ صداقت علی خان آف برہان ۔ سابقہ کونسلر یاسر دلاور خان سمیت مقامی سیاسی قیادت بھی موجود تھی ۔ انہوں نے سابق نائب ناظم ملک خورشید خان ۔ سابق کونسلر سید صابر شاہ ۔ سید اوصاف حسین شاہ سمیت دیگر اکابرین سے ملاقات کرتے ہوئے علاقے کے مسائل اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود سابق تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ارسلان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق نے خدمت کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج اٹک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈر اور سیلفی گروپ سے شہرت پانے والے ان کے کارندوں نے ماضی میں بھی جماعت کو نقصان پہنچایا اور آج بھی وہ ڈرامہ بازی کے زریعے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے بند کمروں کے بجائے عوامی سیاست کو فروغ دیا اور خدمت کی سیاست کے زریعے آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں جن کا مقابلہ کرنے والوں کو ماضی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔