تبدیلی سرکارکے اقتدارمیں قوم کا سکھ چین غارت،عنصر خان 

حضرو: معروف سماجی شخصیت عنصر خان آف نرتوپہ نے کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار اقتدار میں آئی ہے عوام کا سکھ چین غارت ہو گیا ہے،ہر طبقہ فکر پریشانی کے عالم میں ہے کہ آکر ہمارے ساتھ کیا ہو گا،موجودہ حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سابقہ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں لیکن تنقید کرنے سے ملک ترقی نہیں کیا کرتے بلکہ ملکی ترقی کیلئے بڑے اور میگا پروجیکٹ شروع کرنا پڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناکام خان جب اقتدار میں نہیں تھے تو بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے کہ اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف دینگے پٹرول،ڈیزل،اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کرینگے۔ ،ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ناکام خان کی ناقص پالیسیوں نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہچا دیا ہے ملک کا ہر فرد خواہ وہ امیر ہو یا غریب،تاجر ہو یا مزدور،کسان ہو یا زمیندار مہنگائی کے سونامی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے اگر یہی حالات رہے تو عزت سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو جائے گی۔