Wed
20
May
2026

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ مانیٹرنگ ڈیسک اٹک نیوز) جنڈ شہر میں ٹیکسسز کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کال ناکام تاجر برادری کی طرف سے عدم دلچسپی کا اظہار پورے بازار میں صرف چند بڑے دکانداروں جن میں سینٹری ، الیکٹر ک ، پینٹ وغیرہ کی دکانیں شامل تھیں بند ہوئیں جب کہ پورا بازار معمول کے مطابق کھلا اور اور گردونواح کے خریداروں نے معمول کے مطابق خریداری کی بازار بند نہ ہونے کی وجہ سے شٹر ڈائون میں حصہ لینے والے اکثر دکاندار حضرات نے بھی اپنی دکانیں کھول لیں ۔
