عمران خان کی صورت ملک کو ایک بہادر قیادت میسر آئی:حاجی اکرم 

اٹک : وزیر اعظم عمران خان نے جس جراَت اور بہادری سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کا موَقف پیش کیا ہے اس سے قبل کسی حکمران نے ایسا کارنامہ سر انجام نہیں دیا عمران خان نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار میجر لورز فورس سر پر ست اعلیٰ سابق کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی شکل میں بہادر اور ایماندار قیادت میسر آئی ہے وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ امریکہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا ڈومور کی بجائے ساتھ مل کر معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نجات اور ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی حکمت عملی سے آنےوالے دنوں میں پاکستان دنیا ئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑ ا ہوگا پاکستان کا موَقف دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے جوکہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خا ن کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ما ضی کے لیٹرے قصہ پارینہ بن چکے ہیں ۔