تھانہ انجراء ، حضرو،اوررنگوپولیس کی کارروائیاں،اسلحہ و منشیات برآمد

تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد یونس نے مخبرخاص کی اطلاع پر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش رویت خان ولد ہدایت خان ساکن حضروسے1300 گرا م چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کے ایس آئی محمد آصف جاوید نے مخبر خاص کی اطلاع پر تاش قمار بازی میں مصروفملزمان محمد عثمان ولد فرمان الہٰی، ربنواز ولد محمد اسلم سکنائے کاملپور موسٰی، وسیم اسلام ولد محمد اسلام ساکن کاملپور موسٰی، محمد اعجاز ولد عرفان خان ساکن تاجک، فیضا ن ولد محمد اعجاز ساکن ویسہ جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی قمار بازی پر لگی ہوئی رقم اور موبائل فون غلط ملط کرکے بھاگنے کی کوشش کی جن کو موقع پر ہی گرفتار کرلیااورپڑ پر داؤ پرلگی ہوئی رقم شمار کرنے پر کل مبلغ 20100 روپیجبکہ کل 8 عدد موبائل فون کل مالیتی 40000روپے بمعہ بچھونا برنگ ہلکی سبز پھولدار چادر کل مالیتی جوا مبلغ 60100روپے برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی عبدالواعظ نے تفتیش مقدمہ نمبر 51 مورخہ 13.07.19 بجرم 324 ت پ تھانہ انجراء میں گرفتار ملزم محبوب عالم ولد محمد افضل ساکن دکھنیرسے دوران انٹیروگیشن ملزم مذکور کے انکشاف پر بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز رپیٹر رائفل 12 بورمعہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا۔مذکورہ ایس آئی نے ایک اور مقدمہ میں مشکوک شخص اسد نسیم ولد نسیم گل ساکن گرڈی سے پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجرء میں محمد نواز اے ایس آئی نے ایک مشکوک شخص محمد عامر ولد نور علی خان سکنہ رکھوان سے اسلحہ ناجائزکلاشنکوف فولڈنگ بٹ معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی عبدالواعظ نے تفتیش مقدمہ نمبر 51/019 مورخہ 13.07.19 بجرم 324 ت پ تھانہ انجراء میں گرفتار ملزم محبوب عالم ولد محمد افضل ساکن دکھنیرسے دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشاف پر رائفل 44 معہ متعدد روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔