Fri
22
May
2026

ٹیکسلا (ڈیلی اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک )سابق کونسلر ملک پرویز سمیت دو افراد قتل جبکہ دو خواتین اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،زرائع کے مطابق سابق کونسلر ملک پرویز کسی جرگے کے فیصلے کے لئے گئے تھے کہ وہاں فائرنگ ہو گی جس کی ذد میں آکہ ملک پرویزاور زبیر ولد صادق نامی شخص جاںبحق ہو گئے جبکہ آصف نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، دو خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملک پرویز اور زبیر کی لاشیں ٹیکسلا سول ہسپتال منتقل کر دی گیں، پولیس کی جانب سے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔
