عیدالاضحی اور یوم آزادی:ریسکیو اٹک کی کارکردگی رپورٹ جاری

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عیدالاضحی اور 14 اگست کے حوالہ سے ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی عید کے اس پر مسرت موقع پر اٹک کی عوام کو مکمل اور بروقت خدمات فراہم کی گئیں عیدالاضحی کے دنوں میں ریسکیو اٹک کے کنٹرول میں کل 7200 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 240 ایمرجنسی ، 150 میڈیکل ، 56 روڈ ایکسیڈنٹ ، 3 ڈوبنے کے واقعات ، 1 سلنڈر پھٹنے کا واقعہ اور 30 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی تھیں جن پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر طبی خدمات سرانجام دیں ان واقعات میں 7 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں 5 ڈوب کر اور 2 افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوئے 14 اگست کے حوالہ سے ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کہا کہ آزادی کے نام پر منچلے سڑکوں پر بے لگام نظر آئے اس دن 20 روڈ ایکسیڈنٹ واقع ہوئے جن میں 25 افراد زخمی اور 2 نوجوان جاں بحق ہوئے تفریحی مقامات خصوصاً دریائے سندھ اٹک خورد اور ہرو دریا پر بھی بد نظمی نظر آئی جس کی وجہ سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے نکالا بعد ازاں ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 اٹک ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے ۔
