غازی بروٹھہ نہر میں تعمیر سے اب تک 1175 خواتین و مرد کی خودکشی

اٹک :اٹک میں خود کشی کرنے کا آسان اور مفت طریقہ غازی بروٹھہ نہر میں خودکشی کرنا معمول بن گیا غازی بروٹھہ نہر کے تعمیر سے اب تک 1175 خواتین و مرد معمولی تنازعہ پر خودکشی کر چکے ہیں اسی طرح کی ایک خودکشی اٹک شہر کے علاقہ فاروق اعظم کے رہائشی فیض اللہ کی 30 سالہ جواں سال لڑکی نے معمولی گھریلو تنازعہ پر گھر سے نکل کر حاجی شاہ نہر پل پر سے غازی بروٹھہ پروجیکٹ کی 150 میٹر گہری نہر کے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور نہر میں زیادہ پانی اور تیز موجوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں انتہائی مشکل پیش آئی لیکن ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت سے 2 گھنٹے کی محنت سے ریسکیو اہلکاروں نے جان جوکھوں میں ڈال کر غازی بروٹھہ نہر سے لاش نکال لی اور خاتون کی لاش کو قانونی کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بعدازاں لاش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔
